
نئی دہلی:ایلون مسک کے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کا سرور ایک بار پھر ڈاؤن ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صارفین کو اس قسم کی پریشانی کا سامنا ہے، بہت سے صارفین ایکس سروس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ پیر 10 مارچ کو تقریباً 3:15 بجے، لوگوں کو ایکس کی ویب سائٹ اور ایپ میں لاگ ان کرنے میں پریشانی ہو رہی تھی۔
ایپس اور ویب سائٹس کی سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤمن ڈیٹیکٹر کے مطابق، 3.30 پی ایم تک، تقریباً 2500 لوگوں نےایکس کی سروس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ تاہم، اس وقت سروس بند ہونے کے بارے میں ایکس کی طرف بعد میں، تقریباً 3.45 پر، ایکس کی سروس بیک اپ ہو گئی اور صارفین ایپ اور ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے کے قابل ہو گئے۔ گزشتہ سال ایکس کی سروس کئی بار بند ہوئی جس کی وجہ سے صارفین نے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا تھا۔سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔