Monday, March 10, 2025
Homeہندوستانجنتر منتر پر دھرنے میں شرکت کرنے والوں سےمسلم پرسنل بورڈ کی...

جنتر منتر پر دھرنے میں شرکت کرنے والوں سےمسلم پرسنل بورڈ کی اپیل

نئی دہلی: مسلم پرسنل بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف جنتر منتر ، نئی دہلی پر جو دھرنا 13 مارچ کو دیا جارہا وہ ٹھیک دس بجے شروع ہوکر دو بجے ختم ہوجائے گا۔
لہذا دہلی اور اس کے قرب و جوار میں رہنے والوں کو اس وقت کی پابندی کرنی چاہیے مسلم پرسنل بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے خاص طور پر ہولی کے تہوار کے پیش نظر دھرنے میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی ہے وہ وقت کا ضرور لحاظ رکھیں تاکہ جو لوگ دہلی کے مضافات سے شرکت کے لئے آرہے ہیں وہ دن کے اوقات میں ہی اپنے ٹھکانوں پر واپس لوٹ جائیں۔ صدر بورڈ نے مسلمانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ بہت ہی پرامن طریقہ پر اور نظم وضبط اور امن کو ملحوظ رکھتے ہوئے اور بردران وطن کے جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئےدھرنے میں شرکت کریں۔ آتے اور جاتے وقت نعرے ہرگز بھی نہ لگائیں۔ ہمارا دیں ہمیں خوشی اور غم، تکلیف اور غصہ کی حالت میں بھی تحمل اور صبر و ضبط کی تلقین کرتا ہے۔ ہمارا یہ دھرنا حکومت کے اڑیل رویے اور وقف ترمیمی بل پر کروڑوں مسلمانوں کے دینی جذبات و احساسات کو یکسر نظر انداز کرکے ایک ایسا قانوں ان پر تھوپنے کی کوشش ہے جو کہ پوری طرح تصور وقف کے خلاف اور وقف املاک کو تباہ و برباد کرنے والا ہے۔ اس دھرنے میں حزب مخالف کی جماعتوں اور برادران وطن کی بھی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی- ہمارا یہ دھرنا عیں جمہوری تقاضوں اور دستور کی عطا کردہ اظہار رائے کی آزادی کے تحت اور ملکی قانوں کے تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ صدر بورڈ و جنرل سیکرٹری دونوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر حکومت کے جارحانہ رویے پر اپنی ناراضگی کا بھرپور اظہار کریں۔ یہ ان کی دینی حمیت اور ملی غیرت کا عین تقاضہ ہے

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments