Tuesday, May 6, 2025
Homeہندوستانگریٹر نوئیڈا: ایس یو وی درخت سے ٹکرا گئی، ایک طالب علم...

گریٹر نوئیڈا: ایس یو وی درخت سے ٹکرا گئی، ایک طالب علم ہلاک اور تین زخمی

نوئیڈا : نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں جمعرات کی شام ایک کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے یہ جانکاری دی۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ بیٹا 2 کے علاقے میں شاردا یونیورسٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی اور درخت سے ٹکرا گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں گاڑی میں سفر کرنے والے چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت جھانسی کے رہنے والے پنڈت عرف دھرو کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی ابھینو، ابھے، گوتم بدھ نگر کے رہنے والے اور بہار کے سیوان کے رہنے والے آریہ کا علاج کیا جا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments