Monday, December 23, 2024
Homeدنیااحمد عوض بن مبارک یمن میں آئینی حکومت کے سربراہ مقرر

احمد عوض بن مبارک یمن میں آئینی حکومت کے سربراہ مقرر

یمن:یمنی وزیر خارجہ احمد عوض بن مبارک کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ آئینی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق، یہ ایک حیران کن تقرری ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو غصہ آ سکتا ہے۔
مبارک، جو امریکہ میں یمن کے سفیر تھے، حوثیوں کے ایک طویل عرصے سے مخالف ہیں، جنہوں نے انہیں 2015 میں اغوا کیا اور کئی دنوں تک قید میں رکھا۔ وہ اقوام متحدہ میں یمن کے سفیر مقرر ہونے سے قبل صدارتی دفتر کے سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
اس تقرری کے ساتھ بن مبارک معین عبدالمالک سعید کی جگہ سنبھالیں گے، جنہیں کونسل کے صدر رشاد العلیمی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس تبدیلی کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
یمن میں تنازعہ 2014 میں شروع ہوا تھا، جب حوثیوں نے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے شمال میں وسیع علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اپریل 2022 میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے لڑائی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، حالانکہ اس کے اثرات چھ ماہ بعد ختم ہو گئے تھے۔
صدارتی کونسل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی نمائندگی کرتی ہے، جسے حوثیوں نے تقریباً ایک دہائی قبل دارالحکومت صنعا سے بے دخل کر دیا تھا۔ اس کونسل کا صدر دفتر ملک کے جنوب میں عدن شہر میں واقع ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments