Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیاقطر شام میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا:...

قطر شام میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا: وزیر مملکت برائے خارجہ امور

دوحہ:قطر شام میں توانائی کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ اس امر کا اظہار قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے شام کے دورے کے موقع پر کیا۔
وزیر مملکت نے پیر کے روز اپنے دورے کے موقع ‘التحریر الشام’ کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ بھی ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر تعاون کے علاوہ تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قطر کی طرف سے اس بارے میں آمادگی ظاہر کی گئی ہے کہ 13 سال سے خانہ جنگی اور تباہی کی زد پر رہنے والے ملک شام میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں زیر غور آئیں گی۔
قطر نے شام میں اپنا سفارتخانہ بھی نئے سرے سے کھول لیا ہے جو 2011 سے مسلسل بند چلا آرہا تھا۔ اس ناطے قطر دوسرا ملک ہے جس نے شام میں اپنا سفارتخانہ کھولا ہے۔
احمد الشرع نے اس موقع پر خواہش کا اظہار کیا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی شام کا دورہ کریں۔ اس سلسلے میں شیخ تمیم بن حماد الثانی کو احمد الشرع نے شام آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments