Monday, December 23, 2024
Homeدنیاعراق میں امریکی بمباری میں ہمارا کوئی کردار نہیں: اردن

عراق میں امریکی بمباری میں ہمارا کوئی کردار نہیں: اردن

دبئی:اردن نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب شام اور عراق میں امریکی بمباری میں اردن بنے بھی حصہ لیا تھا۔
اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذریعے نے ہفتے کو ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ رائل اردن کی فضائیہ نے عراق پر حملوں میں حصہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے اندر امریکی جنگی طیاروں کی کارروائیوں میں اردنی شمولیت کے بارے میں گردش کرنے والی اخباری خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اردن کی فوج عراق کی خودمختاری کا احترام کرتی ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ اس نے عراق اور شام دونوں میں کامیابی کے ساتھ ایرانی فورسز اور تہران کے وفادار گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے جوابی حملے کیے ہیں۔
کچھ میڈیا ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اردن رائل ایئرفورس سے تعلق رکھنے والے ایف16 طیاروں نے کل رات امریکہ کی قیادت میں فضائی حملوں میں حصہ لیا تھا۔
غالباً یہ ڈرون حملے کا ردعمل تھا جو جنوری کے اواخر میں اردن کی سرحد پر واقع ایک امریکی اڈے پر ’ٹاور 22‘ پر کیا گیا تھا۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اہداف کی نشاندہی کے بعد اردنی طیارہ شامل ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اردن کی شمولیت شام کی سرحد کے قریب اردن کے ایک فوجی مقام ٹاور 22 پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
گزشتہ جنوری کے آخر میں امریکی سینٹرل ملٹری کمانڈ نےڈرون حملے میں ٹاور 22 میں 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments