Monday, December 23, 2024
Homeدنیاغزہ میں بفر زون کے قیام کو مسترد کرتے ہیں: فلسطینی ایوان...

غزہ میں بفر زون کے قیام کو مسترد کرتے ہیں: فلسطینی ایوان صدر

غزہ:فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو رودینہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی نسل کشی، انہیں بھوک سے مارنے اور غزہ میں بفر زونز کے قیام کے خلاف امریکی خاموشی سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا اسرائیلی اقدامات کا مقصد شہریوں کو جبری مشقت میں دھکیلنا اور شمالی غزہ میں اپنے گھروں اور زمینوں سے بے گھر کرنا ہے۔
فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی “وفا” کے مطابق ابو رودینہ نے مزید کہا کہ ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاست کو بین الاقوامی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی تعمیل کرنے پر مجبور کرنے کے لیے سنجیدہ اور موثر موقف اختیار کرے۔ انہوں نے کہا ہمارے لوگوں، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے خلاف اس کی جامع جنگ بند کرائی جائے یہ خطہ ان پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ ابو رودینہ نے اشارہ کیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اس مسلسل جارحیت کے خطرناک نتائج کو روکنے کے لیے تیزی سے بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے۔
فلسطینی ایوان صر کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ ان میں تازہ ترین قرارداد جنگ بندی، پوری غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے، اس سے مکمل اسرائیلی انخلا اور ریاست کو فعال بنانے کے حوالے سے ہے۔
یاد رہے حماس ایک ایسے معاہدے پر پہنچنا چاہتی ہے جس سے جنگ کا خاتمہ ہو اور غزہ میں زیر حراست اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے برعکس اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ صرف حماس کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی مہم کے نتیجے میں کم از کم 44382 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کی آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔ کئی لاپتہ افراد کے بارے میں غالب گمان ہے کہ وہ موت کے بعد تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments