Sunday, December 22, 2024
Homeصحتموسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں

موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں

موسم سرما کے دوران اکثر یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ لوگ یاسیت یا اُداسی کا شکار ہو جاتے ہیں، ماہرین اس اداس کیفیت کی وجہ موسم کی تبدیلی اور دن کی روشنی میں کمی کو قرار دیتے ہیں۔مگر آپ پریشان نہ ہوں، آپ ذیل میں مندرج چار صحت مند غذاؤں کے استعمال سے موسم کی اس تبدیلی اور اس کے مزاج پر منفی اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
مارچوبہ
مارچوبہ ایک ایسی سبزی ہے جس میں فولک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس میں موجود پریٹین آپ کے خون میں موجود سیروٹونین کی ضروری مقدار کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جو آپ کے مزاج کو بہت حد تک اچھا رکھ سکتی ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مارچوبہ سے مشابہہ سبزی کے استعمال سے بھی ڈپریشن کو کم کیا جا سکتا ہے اور اگر آپ ڈپریشن سے بچاؤ کے لئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ان کی ضرورت کو بتدریج کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں موجود فولیٹ آپ کو اُداسی کے موسم میں بھی ملنسار بنا دیتا ہے۔
دہی
دہی کی خوبی یہ ہے کہ اس میں دودھ سے زیادہ کیلشیم پایا جاتا ہے۔کیلشیم میں موڈ کو اچھا رکھنے والے نیرو ٹرانسمیٹر ہوتے ہیں جس سے آپ کے جسم میں موجود بے چینی، ڈپریشن اور چڑچڑے پن کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔دہی میں ایسے جسم دوست ایسڈ پائے جاتے ہیں جو آپ کے جسم میں میٹابولک سسٹم کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو کم کرنے میں بھی موٴثر ہے۔
سارڈین یا چھوٹی مچھلیاں
سارڈین یا چھوٹی مچھلیوں میں بہت بڑی تعداد میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو آپ کے ذہن پر اثر انداز ہو کر موڈ کو خوش رکھنے کے لیے موٴثر ہے۔سارڈین میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہے جس کے زیادہ استعمال سے آپ کے جسم میں ڈپریشن کے ہارمونز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اُداسی کے اس سرد موسم میں سارڈین کا استعمال گھبراہٹ کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments