Monday, December 23, 2024
Homeدنیاامریکہ : ڈونالڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ صدر منتخب

امریکہ : ڈونالڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ صدر منتخب

واشنگٹن : امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی بحیثیت صدر واپسی یقینی ہوگئی ، جیت کا راستہ صاف ہوگیا ۔ جس کے بعد ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایک پرجوش اور طاقتور پیغام کہ میرا اگلا دور امریکہ کے لیے سنہری دور ہوگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی سیاسی جدو جہد کو ایک تاریخی کامیابی کے طور پر پیش کیا،ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے اور ان کے حامیوں نے ایسی رکاوٹیں عبور کیں جو پہلے کسی کے لیے ممکن نہیں سمجھی جاتی تھیں۔اس فتح کو انہوں نے امریکی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا۔ ان کا پیغام ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال امریکہ کے عزم پر مبنی تھا، جس کا مقصد امریکی عوام کے لیے بہتری لانا تھا۔
ٹرمپ کا یہ کہنا کہ ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔یہ امریکہ کا سنہری دور ہو گا۔دراصل ان کی سیاسی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں وہ ہمیشہ اپنے حامیوں کو طاقتور اور مثبت پیغامات دے کر انہیں ایک عظیم اور روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے عوامی حمایت کو ایک طاقتور وسیلہ سمجھا ہے اور اس کا اظہار اپنے سیاسی خطاب میں کیا۔
اس تقریر میں ایک اور اہم بات یہ تھی کہ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کے لیے مسلسل لڑتے رہیں گے، چاہے وہ سیاسی میدان ہو یا امریکہ کی مجموعی فلاح و بہبود کا معاملہ۔ٹرمپ کا یہ انداز ہمیشہ اپنے حامیوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور انہیں اس بات کا یقین دلانے پر مبنی ہوتا ہے کہ وہ ان کی تقدیر کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور وہ ان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔
امریکہ کی 50 ریاستوں میں الیکٹورل کالج کے کُل 538 ووٹ ہیں، جن میں سے 270 ووٹ حاصل کرنے والا فاتح تصور کیا جاتا ہے۔ ٹرمپ نے 270 اور ہیرس نے 224 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ ٹرمپ نے ایلاباما، اوکلاہوما، ٹینیسی، فلوریڈا، ساؤتھ کیرولائنا، انڈیانا، کینٹکی اور ویسٹ ورجینیا سے جیت گئے ہیں۔ان کی حریف اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو کنیٹی کٹ، میری لینڈ، میسا چیوسٹس، روڈز آئی لینڈ اور ورمونٹ میں کامیابی ملی ہے۔ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے سرکاری اعلان میں گھنٹوں یا دن لگ سکتے ہیں۔
امریکہ میں صدارتی الیکشن میں رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے تناظر میں امریکی سٹاک مارکیٹ، ڈالر اور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ٹرمپ کے صدر بننے کے روشن امکانات کی وجہ سے فاریکس مارکیٹ میں دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہوا ہے۔اسی طرح بٹ کوائن نے 75 ہزار کی ریکارڈ سطح پار کر لی ہے۔
نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے معاون چیئرمین مطابق ’کملا ہیرس آج رات کارکنوں سے خطاب نہیں کریں گی تاہم، توقع ہے کہ وہ جمعرات کو خطاب کریں گے۔سیڈرک رچمنڈ نے کہا کہ ’ہمارے پاس ابھی بھی ووٹوں کی گنتی باقی ہے۔ اب بھی ایسی ریاستیں ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments