Monday, December 23, 2024
Homeدنیاروس میں ' برکس کانفرنس ' کے موقع پر غیر معمولی سائبر...

روس میں ‘ برکس کانفرنس ‘ کے موقع پر غیر معمولی سائبر حملے : ترجمان روسی وزارت خارجہ

ماسکو:روسی وزارت خارجہ کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بدھ کے روز ‘ برکس کانفرنس’ کے دوران روس کو غیر معمولی سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بات روسی ترجمان ماریہ زہروف نے کہی ہے۔ اس سے پہلے روسی ترجمان نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ کو ہدف بناتے ہوئے وسیع پیمانے پر سروس کی عدم دستیابی اور فراہمی سے انکار پر ایسے خوفناک حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق بدھ کے روز غیر ملکی سطح سے صبح سویرے ہی ایک سائبر حملے کا سامنا شروع ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں سرکاری ویب سائٹ اور وزارت کے مختلف پورٹلز نشانہ بنائے جاتے رہے۔
ماریہ زہروف نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ روسی وزارت خارجہ کو معمول سے کہیں زیادہ اس طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے۔ لیکن بدھ کے روز کیا گیا سائبر حملہ بد ترین تھا۔
خیال رہے روس میں ان دنوں ‘برکس کانفرنس’ جاری ہے۔ جسے بعض مغربی مبصرین مغرب مخالف کانفرنس اور اتحاد کا نام دے رہے ہیں۔ اس کانفرنس کی سرگرمیاں 22 اکتوبر سے 24 تک روس میں جاری رہی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments