یروشلم:اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے کہا ہے اسرائیلی فوج حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے جنوبی لبنان کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے اس امر کا اظہار بدھ کے روز کیا ہے۔ جب اسرائیل کی لبنان کے خلاف حالیہ جنگی شدت کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔
حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی جنگ ایک وسیع تر تناظر میں جاری ہے، جس میں اب تک غزہ سے لے کر لبنان، شام اور عراق ، ایران اور یمن شامل ہیں۔
جیسا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیلی ہاتھ اب خطے میں ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ان دو نقشوں کا بین الاقوامی برادری کے سامنے اظہار کر کے جہاں اپنے عوام کو لمبی جنگ کے بارے میں اسرائیلی عزائم کے لیے اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی، وہیں اپنے اتحادیوں کو علاقے کے بارے میں رام کیا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس میں اس کے اتحادیوں کو بھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔
اتوار کے روز اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہم صرف جنوبی لبنان میں دشمن کو شکست نہیں دے رہے ہم دشمن اوراس کے علاقے میں مکمل تباہی کر رہے ہیں ۔ جنوبی لبنان کی سرحد سے جڑے تمام دیہات ہمارے نشانے پر ہیں۔
یوو گیلنٹ نے سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ایسے ہر خطے کو ہم نے اس تباہی میں شامل کر رکھا ہے جسے حزب اللہ نےاسرائئیل کے خلاف حملے کے منصوبے میں اپنا لانچنگ پیڈ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ‘
اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی دہشت گرد دشمن پر غلبے کے لیے ہے۔ وہ جنوبی لبنان کی سرحد سے جڑے علاقوں سے ہونے والی مزاحمت کے سلسلے میں بات کررہے تھے۔