Tuesday, December 24, 2024
Homeہندوستاندہلی: پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب بڑا...

دہلی: پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب بڑا دھماکہ! دھماکے سے قبل پولیس کو آئی تھی کال

نئی دہلی: دہلی کے روہنی ضلع کے پرشانت وہار علاقے میں اتوار (20 اکتوبر) کو دھماکے کی تیز آواز سنی گئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ یہ دھماکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسکول کی دیوار کے قریب ہوا۔ بم دھماکے کے فوراً بعد دھوئیں کے بڑے بادل بھی دیکھے گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
دہلی کے پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول باؤنڈری وال کے قریب بم دھماکے کی کال کی اطلاع ہے۔ دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو دھماکے سے پہلے اس کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم موقع پر اس قسم کی کوئی چیز نہیں ملی۔ دہلی پولیس کال کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے فائر اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔
دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے مطابق روہنی کے پرشانت وہار علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کے باہر دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع صبح تقریباً 7:50 پر ملی، جس کے بعد فوری طور پر دو فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے یا دیوار کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ٹیم علاقے میں مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
روہنی کے ڈی سی پی امیت گوئل کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ماہرین کو بلایا گیا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کا ذریعہ کیا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم اس واقعہ کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ دھماکے کے حوالے سے جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی۔
دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سی آر پی ایف اسکول کے قریب کئی دکانیں ہیں، اس لیے امکان ہے کہ یہ دھماکہ سلنڈر دھماکے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments