Monday, December 23, 2024
Homeدنیایونان : اسرائیل کے لیے بحری جہاز سے لائے جانے والے ہتھیار...

یونان : اسرائیل کے لیے بحری جہاز سے لائے جانے والے ہتھیار روک لیے گئے

یونان:یونانی بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں کی یونین نے ایک جہاز کے ذریعے لے جایا جانے والا اسلحہ جمعہ کے روزروک دیا ہے۔ ان ہتھیاروں کو اسرائیل لے کر جانے کی کوشش تھی۔
ان بندر گاہی کارکنوں کی یونین کا کہنا ہے کہ اس ہتھیاروں سے لدے جہاز کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف بطور احتجاج روکا گیا ہے۔ یونین کے ارکان نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ سے گفتگو میں جہاز روکے جانے کا اظہار کیا۔
یہ اسلحہ بردار جہاز جمعرات کے روز یونان میں پیرو کی بندر گاہ پہنچا ہے۔ اس پر 21 ٹن وزنی اسلحہ لادا گیا تھا۔ جسے اسرائیل پہنچانا مقصود تھا۔
بندر گاہ کے کارکنوں کی یونین نے کہا ‘ یہ وقت ہے کہ ہم یہ باآواز بلند کہیں کہ پیرو کی بندر گاہ کو غزہ جنگ کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا، ہم امن کے لیے لڑ رہے ہیں اور اس لیے ہم یونان کو جنگ میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ ‘
اسی طرح مزدور یونین کی طرف سے فیس بک پیج پر بھی تصاویر اپلوڈ کی گئی ہیں جن پر لکھا تھا ‘قاتل اسرائیل نکل جاؤ، قاتل اسرائیل نکل جاؤ’۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments