Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیالبنان غزہ جیسی تباہی میں جا سکتا ہے: نیتن یاہو، اشتعال انگیزی...

لبنان غزہ جیسی تباہی میں جا سکتا ہے: نیتن یاہو، اشتعال انگیزی قابل مذمت: فرانس

تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد نہیں کیا تو انہیں تباہی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگل کو فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی تباہی کے حوالے سے نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔ چینل ’’فرانس 2‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان نویل بیرو نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی صورت حال تباہ کن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اشتعال انگیزی آگے بڑھی تو یہ فرانس کے دوست ملک لبنان کو افراتفری کی طرف گھسیٹ لے گا جب کہ وہ انتہائی کمزوری کی حالت سے دوچار ہے۔ اس سے اسرائیل کو ان سے زیادہ سکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا جس میں انہوں نے لبنانی عوام سے خطاب کیا کہ آپ کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ یہ ایک طویل مدتی جنگ کی کھائی میں گر جائے اور ایسی تباہی اور مصائب کا باعث بنے جیسی تباہی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تم سے کہتا ہوں کہ لبنان کے لوگو، اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو تاکہ یہ جنگ رک جائے۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جگہ لینے کے ممکنہ امیدواروں کو بھی ہلاک کردیا۔ ہم نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا۔ ہم نے ہزاروں کو ختم کر دیا، حسن نصر اللہ کو قتل کیا، اس کے متبادل کو پھر اس متبادل کے متبادل کو بھی ختم کردیا۔ متبادل سے ان کا اشارہ متوقع طور پر حسن نصر اللہ کی جگہ لینے والے ہاشم صفی الدین تھے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس سے قبل کہا کہ ہاشم صفی الدین کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے متبادل کے متبادل سے کیا مراد لیا، یہ واضح نہیں ہوسکا۔ یاہو نے کہا حزب اللہ آج کئی سالوں میں سب سے کمزور ہوگئی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments