Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیااسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے اسلحے کا بڑا ذخیرہ...

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے اسلحے کا بڑا ذخیرہ تباہ کر دیا: نیتن یاھو

لبنان:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نےدعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ایک بڑے حصے کو تباہ کردیا ہے اور اس نے ایران نواز تنظیم کے خلاف جنگ کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔
نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن پر ایک تقریر میں کہا کہ “ہم نے راکٹوں اور میزائلوں کے اسلحے کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر دیا جو حزب اللہ نے برسوں میں بنایا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے جنگ کا رخ اور جنگ کا توازن تبدیل کر دیا”۔
دوسری طرف اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج لبنان میں حزب اللہ پر “بلا تعطل” حملے جاری رکھے گی۔
جنرل ہرزی ہیلیوی نے کہا کہ “ہمیں حزب اللہ پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے اور دشمن کو اضافی نقصان پہنچانا چاہیے۔ اسے رعایت دینے کے بجائے مزید طاقت کا استعمال کرکے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا جانا چاہیے‘‘۔
ہیلیوی نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج “حزب اللہ پر دباؤ” جاری رکھے گی اور اس کے خلاف اضافی حملوں کی ہدایت کرے گی۔
ہیلیوی نے مزید کہا کہ”ہم حزب اللہ کو سانس لینے کی فرصت نہیں دیں گے۔ حزب اللہ کے خلاف حملوں میں کوئی نرمی یا کمی نہیں ہوگی”۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ کچھ ممالک لبنان اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
عراقچی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہم غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔
عراقچی نے مذاکرات میں حصہ لینے والے ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے، انہیں علاقائی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے باہر کے کچھ ممالک کے طور پر بیان کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments