Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیالبنان میں ایک ’خوفناک بحران‘تین لاکھ 75 ہزار افراد کی شام کی...

لبنان میں ایک ’خوفناک بحران‘تین لاکھ 75 ہزار افراد کی شام کی طرف نقل مکانی

لبنان:لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری گھمسان کی جنگ کے دوران عام شہریوں کواس کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے لبنان کے اس “خوفناک بحران” کی مذمت کی، جس کا سامنا لبنان کے کئی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی شکل میں کیا ہے۔
گرانڈی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “میں ابھی بیروت پہنچا ہوں جب کہ لبنان ایک ہولناک بحران کا سامنا کر رہا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں یہاں متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے، انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کرنے اور مزید بین الاقوامی امداد کی درخواست کرنے کے لیے آیا ہوں”۔
امریکی عہدیدارکا بیروت کا یہ دورہ ایک ایسےوقت میں ہو رہا ہے جب حکام کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی وجہ سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی اسپیشل کوآرڈینیٹر اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر عمران رضا نے لبنان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں پر حملوں میں “تشویش انگیز اضافے” سے خبردار کیا۔
رضا‘ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر کہا کہ “گذشتہ چند دنوں کے دوران ہم نے لبنان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں کے خلاف حملوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن اپنی جانوں کے ساتھ سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ لبنان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے”۔
ان کے بیانات لبنان کے کم از کم چار ہسپتالوں کی جانب سے اپنی خدمات معطل کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں، جب کہ حزب اللہ کے ہیلتھ یونٹ نے ملک کے جنوب میں اپنے 11 پیرامیڈیکس کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
متعدد علاقوں میں پیرامیڈیکس کو بار بار نشانہ بنانے کے بعد نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے سفارتی رابطوں کا اعلان کیا تاکہ “اسرائیلی دشمن پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ امدادی ٹیموں کو ان مقامات تک پہنچنے کی اجازت دیں جہاں حملےکیے گئے ہیں۔ تاکہ زخمیوں اور لاشوں کو وہاں سے منتقل کیا جا سکے۔
شام کی طرف فرار
لبنان میں حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے تقریباً 375000 افراد لبنان سے شام میں سرحد پار کر گئے۔
لبنانی حکومت کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ نے لبنانی پبلک سکیورٹی کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ 23 ستمبر سے جب اسرائیل نے لبنان پر اپنی فضائی بمباری تیز کی تھی تب سے 374621 افراد (لبنان میں رہنے والے لبنانی اور شامی شہری) سرحد عبور کر کے شام میں داخل ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments