Monday, December 23, 2024
Homeدنیاغزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 114 فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 114 فلسطینی جاں بحق

غزہ:غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 114 فلسطینی شہید ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
۔24 گھنٹوں کے دوران مزید 114 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموی تعداد 26 ہزار 751 ہوگئی۔
ہسپتالوں کے اطراف بھی حملے کیے گئے، صیہونی فوج نے کئی روز سے العمل ہسپتال کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیا جانے لگا۔
عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیم کو اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوجی ابن سینا ہسپتال میں ڈاکٹر، نرس اور عام شہریوں کے لباس میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments