نئی دہلی : حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک بار پھر صوبائی حج کمیٹیوں اور عازمینِ حج کے شدید مطالبے پر حج درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے وزارتِ اقلیتی امور حکومتِ ہند میں ڈائرکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی،ای،او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی۔ آر۔ ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں حج 2025 کے لیے کوٹے سے بہت زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں- بیشتر ریاستوں میں جلد ہی قرعہ کے ذریعے عازمین کا انتخاب کرایا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ سالوں میں درخواستیں زیادہ آنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اُس دٙور میں حج کمیٹی آف انڈیا سے متعدد مرتبہ حج کر سکتے تھے لیکن اب زندگی میں صرف ایک بار ہی حج کرنے کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے جون 2024 میں ہی حج 2025 کے خواشمند عازمین کو پاسپورٹ بنوانے اور اُنھیں درست کرنے کی صلاح دے دی تھی ۔ پھر بھی 4 سے 5 مہینے پہلے حج کا اعلان لوگوں کی توقع کے خلاف تھا۔ دوسرے حج 2024 کی مثالی کامیابی کے بعد، کچھ لوگ اپنے مفاد کے لئے سماج میں جھوٹی اور بے بنیاد افوہیں پھیلا رہے ہیں کہ حج 2025 میں ایک ہی فیملی کے افراد کو الگ الگ بلڈنگوں میں ٹھرایا جائے گا، ریزور کوٹے کے عازمین کو دو اور ساتھیوں کو اپنے ساتھ لیجانا ہوگا، 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ حج پر نہیں جا سکتے، اس بار باورچی خانہ نہیں ملے گا وغیرہ لیکن ان بے بنیاد اور جھوٹی افواہوں کے باوجود حج درخواستوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور کوٹے سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ محرم اور غیر محرم کو الگ الگ ٹھہرانے کی واضح ہدایت مملکتِ سعودی عربیہ کی ہے لیکن ریزور کوٹے اور معذور عازمین کو ایک کمرے میں ہی ٹہرایا جائے گا۔ البتہ دیگر نا محرم عازمین کے محرم سے الگ کمرے ہوں گے لیکن وہ ایک ہی فلور اور ایک ہی بلڈنگ میں ہوں گے۔ آپ نے بتایا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد بھی حج کی سعادت حاصل کر سکتے البتہ اُنھیں آپنی حفاظت اور مدد کے لیے ایک معاون کو لے جانا ہوگا۔ باورچی خانہ کے بابت آپنے بتایا کہ ایسی کوئی تجویز حکومتِ ہند یا مملکتِ سعودیہ عربیہ سے نہیں آئی ہے۔
ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر ایس نے مزید بتایا کہ کُل کوٹے کی لگ بھگ آدھی درخواستیں گجرات ، مہاراشٹرا اور کیرلا سے وصول ہوئیں ہیں۔ اس کے باوجود پاسپورٹ بنوانے میں تاخیر، بعض ریاستوں میں موسم کی خرابی کے سبب اور شمالی ہند کی ریاستوں کے عازمین حج کو ایک اور موقع دیبنے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے حج پر جانے والے خواہشمند عازمین کے لیے اب 30 ستمبر 2024 تک تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ سی،ای،او حج کمیٹی آف انڈیا نے خواہشمند عازمین سے گزارش ہےکہ توسیع شُدہ تاریخ تک حج درخواست فارم ضرور جمع کردیں۔ چونکہ اب تاریخ میں توسیع بالکل ممکن ہے- چونکہ وزارة حج و عمرہ مملکتِ سعودی عربیہ کی واضح ہدایت کے مطابق حج 2025 کے تمام انتظامی امور اکتوبر تک مکمل کرلیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر آفاقی نے عازمین سے مزید اپیل کی حج 2025 کے لیے بنائے گئے نظام الاوقات پر ضرور عمل کریں ۔ تاکہ ویزے کی حصولیابی، رہائش، ہوائی ٹکٹ و دیگر انتظامات وقت پر صحیح سے مکمل ہوسکیں۔
ڈاکٹر آفاقی نےکہا ہے کہ عازمین کسی بھی معلومات اور دشواری کے حل کے لیے صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ہیلپ لائن نمبر 22107070 -022 سے معلومات حاصل کریں۔