تل ابیب:اسرائیلی فوج کے سربراہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے جو کوئی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ ہو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ اس کھلی دھمکی کا اظہار اسرائیلی آرمی چیف نے اتوار کے روز کیا ہے۔
ان دنوں اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی عملا جنگی صورت حال پیدا کر لی ہے اور آئے روز لبنان کے لیے حیران کن تباہی و نقصان دہ حملے کر رہا ہے۔ جوابی طور پر لبنانی حزب اللہ نے بھی دو روز قبل حیفا پر نسبتا زیادہ راکٹ پھینکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہیرزی ہیلوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حزب اللہ پر غیر معمولی حملے مشرق وسطی اور اس سے باہر کے ملکوں کے لئے بھی ایک پیغام ہیں۔ ‘
جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ہیرزی ہیلوی نے کہا ہم ہر ایک کو نشانہ بنائیں گے جو بھی اسرائیلی شہریوں کو دھمکائے گا۔