Monday, December 23, 2024
Homeکھیلپیرس اولمپکس: آج ہندوستان کے لئے بڑا دن، کئی تمغے ممکن

پیرس اولمپکس: آج ہندوستان کے لئے بڑا دن، کئی تمغے ممکن

پیرس: ہندوستان کے بہت سے کھلاڑی پیرس اولمپکس 2024 میں اتوار یعنی 4 اگست کو میدان میں اتریں گے۔ اس دن لولینا بورگوہین کو باکسنگ میں اپنا کوارٹر فائنل میچ کھیلنا ہے۔ لکشیا سین سیمی فائنل میچ میں پرفارم کریں گے، مینز ہاکی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں برطانیہ سے مقابلہ کرنا ہے۔ 4 اگست کو ہندوستان کے پیرس اولمپکس کے شیڈول پر ایک نظر۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک ہندوستان کے کھاتے میں تین تمغے آچکے ہیں۔ ہندوستان نے شوٹنگ میں تینوں تمغے جیتے ہیں۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ آج لکشیا سین، ہاکی ٹیم اور لولینا بورگوہین ہندوستان کے لیے میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
آج 12:30 بجے – گالف: شوبھنکر شرما اور گگنجیت بھلر مردوں کے انفرادی اسٹروک پلے کے راؤنڈ 4 میں حصہ لیں گے۔
شوٹنگ: انیش اور وجئے ویر سدھو 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مردوں کے کوالیفکیشن مرحلے میں 1 سے 12:30 بجے تک مقابلہ کریں گے۔
دوپہر 1 بجے، شوٹنگ: مہیشوری چوہان اور رائزہ ڈھلون خواتین کے سکیٹ کوالیفکیشن کے دوسرے دن میچ کھیلیں گی۔
پھر۔ڈیڑھ بجے بجے، ہاکی: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کوارٹر فائنل میں برطانیہ سے ٹکرائے گیدوپہر 1:35، ایتھلیٹکس: پارول چودھری خواتین کی 3000 میٹر سٹیپلچیس کے راؤنڈ 1 میں مقابلہ کریں گی۔
دوپہر 2:30 بجے، ایتھلیٹکس: جیسن ایلڈرین مردوں کی لمبی چھلانگ کی اہلیت میں مقابلہ کریں گے۔باکسنگ، دوپہر 3:02 بجے، خواتین کا 75 کلوگرام کوارٹر فائنل میچ جس میں میڈل کی امید رکھنے والی لولینا بورگوہین شامل ہیں
بیڈمنٹن: لکشیا سین کو دوپہر 3:30 بجے سے مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں ایک اور تمغے کی امید ہے۔
دوپہر 3:35 بجے، وشنو سراوانن مردوں کے ڈنگی 7 میں سیلنگ – ریس 7 اور 8 میں مقابلہ کریں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments