Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیاپیرس اولمپک کے ایتھلیٹس کو بلیوں کے سائز کے چوہوں کا سامنا

پیرس اولمپک کے ایتھلیٹس کو بلیوں کے سائز کے چوہوں کا سامنا

پیرس:2024 کے پیرس اولمپکس کے کھلاڑیوں اور شرکا پر چوہوں کے حملے کے مناظر گزشتہ چند دنوں سے معمول بن گئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پیرس کے چوہے بہت بڑے تھے اور ان کا سائز بلیوں والا تھا۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہفتے کے آخر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث چوہے اپنی چھپنے کی جگہوں سے نکل کر گلیوں میں پھیل گئے اور ریسٹورنٹس اور شراب خانوں میں ان کا دکھائی دینا معمول بن گیا۔
اولمپک ایونٹ کے موقع پر چوہوں کو دیکھ کر بہت سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ مشہور برطانوی اخبار ””ڈیلی سٹار““ کے صحافی پر ایک چوہے نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ پیرس کے نواحی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔ صحافی نے بتایا کہ چوہوں نے ہم پر اس وقت حملہ کر دیا جب ہم لنچ کر رہے تھے۔ جس سے پیرس آنے والوں میں خوف پھیل گیا۔ تاہم اس دوران پیرس کے باشندے اس معاملے سے معمول کے مطابق نمٹتے رہے۔
پیرس اولمپکس دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین میں سے ایک نے بتایا کہ ایک چوہے نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک بار میں تھے۔ ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ چوہوں کے فضلات کے نتیجے میں طبی خطرات ایک بیماری کا باعث بنتے ہیں جس کے نتیجے میں جگر اور گردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے منتظمین نے دریائے سین میں آلودگی کی بلند سطح کی وجہ سے ٹرائیتھلون مقابلے کے لیے طے شدہ تربیتی سیشن منسوخ کر دیا۔
ماہرین ہر روز صبح 4 بجے دریائے سین کے پانی کے معیار کی جانچ کرتے ہیں۔ امید ہے کہ منگل کو ہونے والے پروگرام سے پہلے پانی کی کوالٹی میں بہتری آ جائے گی۔ پیرس کے حکام نے آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے کھیلوں سے قبل پانی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش میں 1.2 بلین یورو خرچ کیے ہیں لیکن اس سے دریا کو متاثر کرنے والے مسائل حل ہوتے نظر نہیں آتے۔ تقریباً ایک صدی قبل پیرس کے شہریوں کے لیے اس دریا میں تیراکی پر پابندی تھی۔
فرانس کے دارالحکومت میں تقریباً 40 لاکھ چوہے رہتے ہیں جو اس کی آبادی سے دوگنا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments