Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیاعالمی مواصلاتی نظام کو متاثر کرنے والی خرابی کو دور کر دیا...

عالمی مواصلاتی نظام کو متاثر کرنے والی خرابی کو دور کر دیا گیا

پیرس:کراؤڈ سٹرائیک اینٹی وائرس فرم کے سی ای او نے جمعہ کو کہا کہ مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابی کو دور کرنے کے لیے فکس تعینات کر دیا گیا۔
جمعہ کی صبح مائیکروسوفٹ کے آپریٹنگ سسٹم میں ایک ‘بگ’ کے باعث مواصلاتی نظام جمود کا شکار ہو گیا اور ہوائی اڈے، بینک اور دنیا بھر کا میڈیا متأثر ہوا۔
کرائوڈ سٹرائیک کے سی ای او جارج کرٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا، “کراؤڈ سٹرائیک ونڈوز کے صارفین کے لیے ایک ہی مواد کی اپ ڈیٹ میں پائے جانے والے نقص سے متأثرہ صارفین کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔۔۔ مسئلے کی نشاندہی ہو گئی، اسے دور کرنے کے لیے فکس تعینات کر دیا گیا ہے۔”

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments