Monday, December 23, 2024
Homeکھیلاولمپکس ای اسپورٹس گیمز2025 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی: انٹرنیشنل...

اولمپکس ای اسپورٹس گیمز2025 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

ریاض:بین الاقوامی اولیمپک کمیٹی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اولمپیکس سپورٹس گیمز کی 2025 میں میزبانی کرے گا۔ کمیٹی نے کہا سعودی عرب کے ساتھ 12 برسوں پر مشتمل پارٹنر شپ کا بھی اعلان کیا ہے۔
‘آئی و سی’ کے اس فیصلہ کی باضابطہ توثیق اولیمپک کے پیرس میں ہونے والی گیمز کے دوران کیا جائے گا۔ رواں سال فرانس اولیمپک گیمز کا میزبان ملک ہے۔ جہاں تقریباً دو ہفتے بعد اولیمپک گیمز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
‘آئی او سی’ کے صدر تھامس بیچ نے کہا سعودی عرب کی نیشنل اولیمپک کمیٹی کو میزبانی ملنے کے اعلان پر ہم خوش ہیں کہ اس کے ساتھ پارٹنرشپ کا موقع ہوگا۔ یہ بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔’ ‘آئی او سی’ صدر نے اس امر کا اظہار اپنے ایک باضابطہ جاری کیے گئے بیان میں کیا ہے ‘ہمیں موقع ملے گا کہ ہم سعودی عرب کے کھیلوں سے متعلق تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ‘
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا ‘ہماری قوم نوجوانوں سے بھری ہوئی ہے۔ جن کی تعداد 23 ملین کے قریب ہے۔ جو کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں یا کھیلتے ہیں۔’ ہماری مملکت دنیا بھر کے کھیلوں کا مرکز بن چکی ہے۔ یہ موقع آئندہ ہمارے نوجوان ایتھلیٹس کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔
پچھلے سال سعودی عرب نے سالانہ سپورٹس ورلڈکپ کا اعلان کیا تھا۔ جو آج کل ریاض میں جاری ہے۔ یہ سپورٹس ورلڈکپ 3 جولائی سے 25 اگست تک جاری ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments