Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانریٹائرڈ اگنی ویروں کو سی آئی ایس ایف اور بی ایس ایف...

ریٹائرڈ اگنی ویروں کو سی آئی ایس ایف اور بی ایس ایف میں 10 فیصد ریزرویشن ملے گا

نئی دہلی: اگنی ویر اسکیم کو منسوخ کرنے کے اپوزیشن کے مطالبے کے درمیان حکومت نے کہا ہے کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) میں 10 کانسٹیبل ریٹائرڈ اگنی ویروں کو بھرتی کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہیں جسمانی ٹیسٹ اور عمر میں بھی رعایت دی جائے گی۔
سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نینا سنگھ اور بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے جمعرات کو کہا کہ فورس نے ریٹائرڈ اگنی ویروں کی بھرتی کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورس میں کانسٹیبل کی 10 فیصد پوسٹیں ریٹائرڈ اگنی ویروں کے لیے مختص ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگنی ویروں کو جسمانی ٹیسٹ میں کچھ نرمی دی جائے گی اور عمر میں بھی چھوٹ دی جائے گی۔ پہلے بیچ کے اگنی ویروں کو عمر میں پانچ سال کی چھوٹ دی جائے گی اور اس کے بعد کے بیچوں کو تین سال کی چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فورسز اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ریٹائرڈ اگنی ویر بھرتی میں ان نرمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔
عہدیداروں نے کہا کہ فوجوں میں تربیت یافتہ اگنی ویر حاصل کرنے سے دونوں افواج کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments