Monday, December 23, 2024
Homeہندوستاناروند کیجریوال کو14 دن کی عدالتی حراست

اروند کیجریوال کو14 دن کی عدالتی حراست

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پیشی کے لیے راؤس ایونیو کورٹ لایا گیا۔ سنیتا کیجریوال بھی عدالت پہنچ گئی تھیں۔ سماعت کے بعد، راؤس ایونیو کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے کیجریوال کو 14 دن کی عدالتی حراست میں تہاڑ بھیج دیا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے انہیں تین دن کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا۔
کیجریوال کی سی بی آئی ریمانڈ آج ختم ہو رہی تھی۔ اس سے پہلے 21 مارچ کو کیجریوال کو ای ڈی نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 26 جون کو سی بی آئی نے عدالت سے کیجریوال کو پانچ دن کا ریمانڈ دینے کو کہا تھا۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سی ایم کیجریوال کو تین دن کے لیے سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔
اس سے پہلے 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کو ضمانت دی تھی۔ جس کے بعد ای ڈی نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر عبوری روک لگا دی تھی۔ سی بی آئی نے عدالت میں کہا لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے تھے، وہ گھوٹالے کی سازش کر رہے تھے۔
سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ جب دہلی میں کورونا کی وبا اپنے عروج پر تھی اور لوگ مر رہے تھے، جنوبی لابی کے ارکان دہلی میں شراب کی پالیسی تیار کرنے آئے تھے۔ انہیں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایت پر ہی بلایا گیا تھا۔ راؤس ایونیو کورٹ کے خصوصی جج امیتابھ راوت کی عدالت میں کیجریوال کے ریمانڈ کی مانگ پر سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ دہلی میں اموات ہو رہی ہیں۔ اس نے ایک رپورٹ تیار کر کے ابھیشیک بوناپلی کو دی۔
یہ رپورٹ وجے نائر کے ذریعے منیش سسودیا کو بھیجی گئی۔ اس پر بات کرنے کے لیے کوئی میٹنگ نہیں بلائی گئی۔ جب کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج احتجاج کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف دہلی میں احتجاج کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments