Monday, December 23, 2024
Homeکھیلٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ فائنل میں

ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ فائنل میں

ٹرینیڈاد : امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جمعرات کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جیت کے لیے صرف 57 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف1وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں افغانستان کی پوری ٹیم محض 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور کوئی بیٹر جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔
افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے جبکہ رحمان اللہ گر باز، محمد نبی اور نو ر احمد صفر پر آؤٹ ہو ئے۔
ابراہیم زدران 2،گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے2، کریم جنت 8، راشد خان 8 اور نوین الحق 2 رنز سکور کر پائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3 جبکہ کاگیسو رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کے خلاف اننگز اوپن کرنے کے لیے آنے والے جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس نے 29 اور کپتان ایڈرن مارکرم نے 23 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
افغانستان کی جانب سے اننگز کی واحد وکٹ فضل حق فاروقی نے حاصل کی۔
خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج گیانا میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں افغانستان کی عمدہ کارکردگی اور جنوبی افریقہ کے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تبصرہ بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ بہت جذباتی لحمات ہیں۔ ہم فائنل میں پہنچ گئے۔‘

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments