Monday, December 23, 2024
Homeتفریحشادی کے بعد سوناکشی نے ظہیر کے ساتھ کیا رومانوی ڈانس

شادی کے بعد سوناکشی نے ظہیر کے ساتھ کیا رومانوی ڈانس

ممبئی :سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے ریسیپشن میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا اجتماع دیکھا گیا۔ سلمان خان، ریکھا، سائرہ بانو، کاجول، انیل کپور، روینہ ٹنڈن سے لے کر ہیرامنڈی کے ہدایت کار اور کاسٹ تک، سبھی اس شاندار استقبال کا حصہ بنتے نظر آئے۔

پاپرازی نے شادی کے ریسیپشن کی کچھ اندرونی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جس میں دلہا اور دلہن کو آفرین آفرین گانے پر رومانوی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں کچھ ویڈیوز میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو اپنے باندرہ اپارٹمنٹ میں خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں کورٹ میرج کی تھی۔ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی معلومات دیتے ہوئے جوڑے نے تین تصاویر پوسٹ کیں، جس میں دونوں کو رومانوی پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، سات سال پہلے (23.06.2017) اس دن ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں محبت کو اس کی خالص ترین شکل میں دیکھا اور اسے تھامے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے۔۔۔ اور ہمیں اس لمحے تک پہنچایا ہے۔۔۔ جہاں ہمارے دونوں خاندانوں اور ہمارے دونوں خداؤں کی برکت سے۔۔۔ اب ہم میاں بیوی ہیں۔ یہاں ایک دوسرے کے ساتھ محبت، امید اور تمام خوبصورت چیزیں ہیں، اب سے ہمیشہ کے لیے۔ سوناکشی- ظہیر

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments