Monday, December 23, 2024
Homeدنیاسعودی عرب حج سیزن کے اخراجات کا حساب نہیں کرتا: وزیر اطلاعات

سعودی عرب حج سیزن کے اخراجات کا حساب نہیں کرتا: وزیر اطلاعات

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی خدمت سب سے اہم فرض ہے جو سعودی عرب ہرسال انجام دیتا ہے۔
سعودی حکومت اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتوں کو متحرک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج سیزن پر اٹھنے والے اخراجات کا حساب نہیں لگاتا۔ ہمارا مقصد محفوظ حج موسم کو یقینی بنانا اور ضیوف الرحمان کے راحت وآرام کے ساتھ ان کے مناسک کی ادائی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے جعلی حج مہمات کی بیخ کنی کی مہم شروع کی ہے اور بغیر اجازت کے حج میں شامل ہونے والوں کو سزا دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہاکہ سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے تاکہ حجاج کو آسانی اور سکون کے ساتھ اپنی رسومات انجام دینے میں مدد ملے۔ مملکت نے جو کہا اسے کر کے دکھایا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز چویس گھنٹے حج سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments