Monday, December 23, 2024
Homeدنیافی گھنٹہ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین خانہ کعبہ کا طواف کریں...

فی گھنٹہ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین خانہ کعبہ کا طواف کریں گے

مکہ مکرمہ:حرمین شریفین کے نگران ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے اس سال حج 1445ھ کے دوران تنظیمی منصوبوں اور معیاری خدمات کے ساتھ مطاف کی تمام منزلوں کو حجاج کرام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ حج کے ایام میں فی گھنٹہ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین طواف کعبہ کا شرف حاصل کریں گے۔
صدارت عامہ نے مطاف کو ملانے والے تمام راستوں، کوریڈوز کو فعال رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں اور طواف کے لیے لاکھوں زائرین کو ہنگامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
صدارت عامہ نے نے وضاحت کی کہ مطاف کا پورا صحن حاجیوں کے لیے دستیاب ہوگا۔ مطاف کی طرف جانے والے بہت سے مرکزی اور ذیلی داخلی راستے اور دروازے مختص کیے گئے تھے۔ بعض دروازوں کو خدمات اور ہنگامی حالات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
صدارت عامہ کے مطابق مطاف کی تمام منزلوں میں فی گھنٹہ ایک لاکھ اسی ہزار عازمین کی طواف کی سہولت میسر ہوگی۔ طواف کے لیے گراؤنڈ فلور، پہلی منزل، پہلی میزانین، دوسری میزانین اور دوسری چھت کو پوری گنائش کے ساتھ کھولا جائے گا۔ واضح رہے کہ مطاف کی تمام منزلوں میں 203000 نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments