Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیاویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر...

ویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیں گے: سعودی وزارت حج

ریاض:سعودی وزارت حج نے ایام حج کے دروان دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج کی صحت و تحفظ کے اصول کے پیش نظر سعودی عرب پہنچ چکے اور مزید پہنچنے والے عازمین حج پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیش لازماً لگوائیں بصورت دیگر لاکھوں عازمین کی صحت کے تقاضے کے پیش نظرحج پرمٹ یا حج ویزا منسوخی کے لیے تیار رہیں۔
وزارت حج نے یہ بیان اتوار کے روز جاری کیا ہے۔ جب اطلاعات ملیں کہ بعض ایسے عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جن کے بارے میں تصدیق ہوئی ہے کہ انہوں نے احتیاط کے تقاضے کے پیش نظر ضروری ویکسی نیشن نہیں لگوائی ہے۔ وزارت کے حکام کی طرف سے ان عازمین کے خلاف فوری اقدام کرتے ہوئے ان کے حج پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ایکس ‘ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کے مقامی عازمین حج نے نوے فیصد کی تعداد میں ویسی نیشن لگوائی ہے۔ مگر بہت معمولی تعداد میں ایسے ہیں جنہوں نے کوتاہی کی ہے انہیں بھی سختی سے باور کرا دیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن لگوائیں ورنہ کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
اس وجہ سے سعودی وزارت حج نے اتوار کے روز یہ ہدایت سختی سے جاری کی ہے کہ کوئی بھی عازم حج اس ویکسی نیشن کے بغیر نہیں ہونا چاہیے ، ایسا ہوا تو اسے واپس اپنے گھر یا ملک بھجوایا جا سکتا ہے اور اس کا حج ویزا پرمٹ منسوخ ہوجائے گا ۔ جس کے باعث وہ فریضہ حج کی ادائیگی سے بھی محروم رہ سکتا ہے۔ واضح رہے اس سلسلے میں وزارت حج نے عازمین کو ‘میننگو کوکل ‘ نامی ویکسی نیشن کا کہہ رکھا ہے۔
سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے مطابق اب تک 12 لاکھ عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں۔ جبک ابھی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے مناسک ادا کرنے کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments