Monday, December 23, 2024
Homeخواتینچہرے کے داغ جڑ سے ہٹانے کا نسخہ

چہرے کے داغ جڑ سے ہٹانے کا نسخہ

جلد کی بیماریوں میں ایک بیماری ایسی بھی ہے جس میں جلد پر سیاہ اور براؤن دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور یہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جس کو پگمنٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرنے کا سبب بنتی ہے، یہ صورتحال بڑھ جائے تو آپ کی جلد یا آپ کے پورے جسم کو دھبوں سے متاثر کر سکتی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر نے چہرے کے دھبوں کے موٴثر علاج کیلئے آلو سے تیار کردہ پیسٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آلو اگرچہ سبزی ہے لیکن اس کے بہت سے فوائد ہیں چاہے ہم اسے کھانے کے طور پر استعمال کریں یا اس کا پیسٹ جلد پر لگائیں۔
انہوں نے بتایا کہ جلد کے ہمارے جسم میں کچھ خلیے ہوتے ہیں جو روغن بناتے ہیں اور اس روغن کا مقصد ہمیں سورج کی شعاعوں کے نقصان دہ اثرات سے بچانا ہے جنہیں نہ روکا جائے تو جلد کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔
اس میلانین پگمنٹ کے زیادہ جمع ہونے کو ہائپر پگمنٹیشن کہا جاتا ہے ہلکی جلد والے لوگوں کے مقابلے گہرے رنگ میں اس روغن کے جمع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ ان مسائل کے علاج کے لئے اگرچہ ڈاکٹروں کی جانب سے دوائیں تجویز کی جاتی ہیں لیکن ان ادویات کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں اس لئے کچھ گھریلو علاج بھی قابل ذکر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پگمنٹیشن اور دھبوں کو دور کرنے کا ایک قدرتی علاج بھی ہے، اس کیلئے آلو کا پیسٹ مخصوص طریقے بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔آلو جلد کے نشانات اور رنگت کو صاف کرتا ہے اس کا استعمال تین مراحل میں کرنا ہو گا پہلا مرحلہ کلینزنگ دوسرا اسکربنگ اور تیسرا مرحلہ ماسک اور مساج کا ہے۔یہ عمل آپ نے ہفتے میں دو بار کرنا ہے۔ایک آلو چھیل کر چھوٹے سلائس کاٹ کر پیس لیں اب اس آلو کے پیسٹ پر تھوڑا سا دودھ ڈال کر مکس کر لیں یاد رہے کہ پیسٹ زیادہ گاڑھا نہ ہو پھر ایک کاٹن کے کپڑے پر پیسٹ لگا کر پانچ سے دس منٹ تک جلد پر ملیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، ایک ماہ کے اندر چہرے سے پگمنٹیشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments