Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانچندرا بابو نائیڈو و دیگر سے بات ہوگی :ادھو ٹھاکرے

چندرا بابو نائیڈو و دیگر سے بات ہوگی :ادھو ٹھاکرے

ممبئی:مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کل پارلیمانی انتخابات میں انکی پارٹی کی شاندار کارکردگی پر عوام کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈران سمیت مخالف پارٹیوں کی جانب سے نقلی شیو سینا کا لقب دیا گیا تھا لیکن مہاراشٹر کی عوام نے ان کے امیدواروں کو فتح دلا کر اس کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے نیز اب اصل لڑائی کا آغاز ہوگا۔
ممبئی کے سینا بھون میں اخبار نویسیوں سے مختصراً خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مودی جی مہاراشٹر میں جن انتخابی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا وہیں بی جے پی اور اسکی سیاسی پارٹیوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔
انہوں نے کہاکہ وہ تو چاہتے تھے کہ مودی مہاراشٹرکی تمام 48 نششتوں پر عوام سے خطاب کرتے تاکہ بی جے پی کا مہاراشٹر سے نام و نشان بھی مٹ جاتا۔ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ جو انتخابات تانا شاہی کے خلاف اور آئین کو بچانے کے لئے تھا تو اس میں عوام کی جیت ہوئی ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا کہ مہاراشٹر کی کئی نششتوں پر فتح کی امید تھی لیکن کچھ دھاندلیوں اور گڑ بڑی کی شکایت ملی ۔ٹھاکرے نے مزید کہاکہ وہ دہلی جائیں گے اور انڈیا لائنس کے لیڈران سے مل کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سازی کے لئے چندرا بابو نائیڈو اور دیگر ان سبھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے بات چیت کی جائے گی جن کاانڈیا الائنس سے سیاسی سمجھوتہ نہیں تھا۔ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہ اکہ ہمارے امیدواروں کو ہر طرح سے پریشان کیا گیا اس کے باوجود ہم کامیاب ہوئے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments