Tuesday, December 24, 2024
Homeہندوستانپی ایم مودی وامت شاہ کی چندرابابو نائیڈو سےبات

پی ایم مودی وامت شاہ کی چندرابابو نائیڈو سےبات

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی جاری گنتی کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شا نے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو سے بات کی۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع ن مزید بتایا کہ چندرابابو نائیڈو کو این ڈی اے کا کوآرڈینیٹر بنانے کی بات چیت ہوئی ہے۔
پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے چندرابابو نائیڈو سے ایسے وقت میں بات کی جب کانگریس قیادت نے کچھ عرصہ قبل ان سے رابطہ کیا تھا۔ ٹی ڈی پی این ڈی اے میں بی جے پی کی حلیف ہے، لہذا اگر بی جے پی کو اپنے طور پر اکثریت نہیں ملتی ہے تو وہ چاہتی ہے کہ اس کے اتحاد میں شامل پارٹیاں ساتھ رہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ گنتی کے ابتدائی دور میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اگر ٹی ڈی پی اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل ہوتی ہے تو بی جے پی کے لیے حکومت بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔
منگل (4 جون) کی دوپہر 1ڈ30 بجے تک کے الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، بی جے پی نے 2 سیٹیں جیتی ہیں اور 237 پر آگے ہے۔ وہیں ٹی ڈی پی 16 سیٹوں پر آگے ہے۔ کانگریس، جو اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کا حصہ ہے، 98 سیٹوں پر آگے ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments