نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتر پردیش سے لوک سبھا انتخابات میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کو ہائی پروفائل امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسمرتی ایرانی کو کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے شکست دی ہے۔
ادھر امیٹھی سے شکست کے بعد اسمرتی ایرانی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ میرے خیال میں آج کا دن عوام سے اظہار تشکر کرنے کا دن ہے، جیتنے والوں کو مبارکباد دینے کا دن ہے۔
ایرانی نے مزید کہا کہ عوامی نمائندہ کی حیثیت سے یہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں نے ہر گاؤں میں جا کر کام کیا۔ جیت یا ہار سے قطع نظر میں لوگوں سے جڑی ہوں اور یہ میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔