Wednesday, December 25, 2024
Homeہندوستانوارانسی لوک سبھا سیٹ سے نریندرمودی کی جیت

وارانسی لوک سبھا سیٹ سے نریندرمودی کی جیت

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے تیسری بار جیت گئے ہیں۔ پی ایم مودی وارانسی سے 1 لاکھ 52 ہزار 513 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کانگریس کے اجے رائے کو شکست دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو 6 لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ ملے ہیں، جب کہ کانگریس امیدوار اجے رائے کو 4 لاکھ 60 ہزار 457 ووٹ ملے ہیں۔ پی ایم مودی نے وارانسی سیٹ سے 1 لاکھ 52 ہزار 513 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل، پی ایم مودی اس سے پہلے 2014 اور 2019 میں لوک سبھا انتخابات جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ نریندر مودی ایک ہی سیٹ سے مسلسل جیتنے والے تیسرے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ملک کے پہلے وزرائے اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور اٹل بہاری واجپائی کے نام درج تھا۔ نہرو پھول پور سیٹ سے تین بار ایم پی منتخب ہوئے، جب کہ اٹل بہاری لکھنؤ سیٹ سے پانچ بار جیت چکے ہیں۔ وہیں، اتر پردیش کانگریس کے صدر اور وارانسی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار اجے رائے نے پی ایم مودی کی جیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا، وزیر اعظم مودی 3 گھنٹے پیچھے رہے، ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے جیتنے کے لیے ان کے پسینے چھوٹ گئے۔
راہل گاندھی رائے بریلی سے 4 لاکھ ووٹوں سے جیت رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں راہل گاندھی کی مقبولیت مودی سے بہت زیادہ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ این ڈی اے 290 سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے، جن میں سے اکیلی بی جے پی 240 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں کانگریس تقریباً 100 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں ایس پی 35 سیٹوں پر آگے ہے۔
جب کہ اناؤ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور ایم پی ساکشی مہاراج نے جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔ ساکشی مہاراج تیسری بار اناؤ سے جیتے ہیں، ساکشی مہاراج نے بہت کم فرق سے الیکشن جیتا ہے۔ ساکشی مہاراج 37137 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ ڈی ایم گورانگ راٹھی نے ساکشی مہاراج کو جیت کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments