Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیاامسال حج کے موقع پر شیخ ماہر المعیقلی عرفہ کا خطبہ دیں...

امسال حج کے موقع پر شیخ ماہر المعیقلی عرفہ کا خطبہ دیں گے

ریاض:حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیخ ماہر المعیقلی کے حوالے سے شاہی منظوری آ گئی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایوان شاہی نے شیخ ماہر المعیقلی کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔
واضح رہے کہ تیسری سعودی ریاست کے دور میں گذشتہ ایک سو سال کے دوران 15 خطیبوں نے یوم عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔
عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔
دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔
گذشتہ سال سربرآوردہ علما بورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے خطبہ عرفہ دیا تھا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments