Monday, December 23, 2024
Homeتعلیمسی بی ایس ای 10 ویں نتیجہ 2024 کا اعلان

سی بی ایس ای 10 ویں نتیجہ 2024 کا اعلان

نئی دہلی:سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے آج 13 مئی کو 10ویں کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کل 93.60 فیصد طلباء نےسی بی ایس ایس بورڈ 10ویں پاس کیا ہے۔ دسویں کا امتحان 15 فروری سے 13 مارچ تک ملک بھر کے مخصوص مراکز پر منعقد ہوا۔ طلباء سرکاری ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے اسکور کارڈ چیک کرسکتے ہیں اور مارک شیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
سی بی ایس ای 10ویں میں بھی تریویندرم علاقہ کا نتیجہ سب سے زیادہ 99.75 فیصد رہا۔ اس کے بعد وجے واڑہ علاقہ کا نتیجہ 99.60 فیصد، چنئی علاقہ کا 99.30 فیصد، بنگلورو علاقہ کا 99.26 فیصد اور اجمیر علاقہ کا 97.10 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لڑکیوں نے سی بی ایس ای 10ویں میں لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کا نتیجہ 94.75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 92.71 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments