نئی دہلی:دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں گرفتار سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر کل (جمعہ) کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے 30 اپریل کو ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اب سسودیا راؤس ایونیو کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔