Tuesday, December 24, 2024
Homeہندوستانوزیراعظم مودی کے 6 بھائی بہن ہیں: تیجسوی یادو کا سی ایم...

وزیراعظم مودی کے 6 بھائی بہن ہیں: تیجسوی یادو کا سی ایم نتیش کمار کو جواب

پٹنہ:چیف منسٹر نتیش کمار نے ہفتہ (20 اپریل) کو بہار کے کٹیہار میں ایک میٹنگ کے دوران لالو رابڑی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کیا کوئی اتنے بچے پیدا کرتا ہے؟ اب تیجسوی یادو نے سی ایم نتیش کمار کو جواب دیا ہے۔ تیجسوی نے پیر (22 اپریل) کو اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ نتیش کمار کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ کوئی ان سے بلوا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب ہم کتاب لکھیں گے تو ان لوگوں کا ذکر کریں گے جنہوں نے ہمیں بلوایاہے۔
اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار ہمارے سرپرست ہیں۔ وہ ہمارے باپ کی طرح ہے۔ ان کے لیے ہمیشہ عزت رہی ہے اور رہے گی۔ ہم ان کے بیٹے بن کر کھڑے تھے۔ کئی بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ تیجسوی یادو نے بھیم راؤ امبیڈکر، پی ایم مودی اور نتیش کمار کے بھائیوں اور بہنوں کا ذکر کیا۔
عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کے 14 بھائی بہن تھے۔
آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 14 بھائی بہن تھے۔ وہ اپنے والدین کی آخری اولاد تھے۔
بھارت رتن سے نوازے گئے سابق صدر وی وی گری کے 14 بچے تھے۔
سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے7 بھائی بہن تھے۔
خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے 5 بھائی بہن ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی 6 بھائی بہن ہیں۔
وزیر اعظم مودی کے والد دامودر داس کے 7 بھائی بہن تھے۔
وزیر اعظم مودی کے چچا نرسنگھ داس کے 8 بچے ہیں۔
وزیر داخلہ امیت شاہ 7 بھائی بہن ہیں۔ وہ 6 بہنوں کے بعد 7ویں نمبر پر ہیں۔
پٹنہ صاحب کے ایم پی، سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے 7 بھائی بہن ہیں۔
تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے 10 بھائی بہن ہیں۔
قومی ترانہ لکھنے والے رابندر ناتھ ٹیگور کے 7 بھائی بہن تھے۔
سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے6بچے ہیں۔
سابق وزیراعظم نرسمہارائو کے 8بچےہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments