نئی دہلی:ملک کی راجدھانی دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخابات 26 اپریل کو ہوں گے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ آج یعنی 18 اپریل ہے، عام آدمی پارٹی نے بھی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ عام آدمی کی جانب سے مہیش کھچی کو میئر کے عہدے کا امیدوار بنایا گیا ہے اور اس کے علاوہ رویندر بھاردواج کو ڈپٹی میئر کے عہدے کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے دونوں امیدوار آج دوپہر 12 بجے سوک سینٹر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔