نئی دہلی:یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ امیدوار اپنا نتیجہ یوپی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ آدتیہ سریواستو نے اس سال امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
آدتیہ کے بعد انمیش پردھان دوسرے، ڈونورو اننیا ریڈی تیسرے، پی کے سدھارتھ رام کمار چوتھے اور روحانی پانچویں نمبر پر رہے۔ قابل ذکر ہےکہ اس سال کل 1016 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، امیدواروں کے نمبر نتائج کے اعلان کے تقریباً 15 دن بعد جاری کیے جائیں گے۔ اس سے قبل یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے لیے انٹرویو 9 اپریل 2024 تک منعقد کیے گئے تھے۔ انٹرویو کا دور 2 جنوری سے شروع ہوا۔
سی ایس ای پری کے بعد، تقریباً 2846 امیدوار جنہوں نے مین امتحان پاس کیا، انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ سول سروسز امتحان 2023 کے تحتیوپی ایس سی نے آئی پی ایس،آئی اے ایس سمیت خدمات میں 1143 اسامیوں کی بھرتی کی تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کل 1143 امیدواروں میں سے 180 امیدوارآئی اے ایس پر، 37 امیدوارآئی ایف ایس پر، 200 امیدواروں کوآئی پی ایس رینک پر تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سینٹرل سروسز گروپ اے کی 613 اور گروپ بی کے افسران کی 113 آسامیاں پر کی جائیں گی۔
یہ ہے ٹاپرز کی فہرست
آدتیہ سریواستو
انیمیش پردھان
ڈونورو اننیا ریڈی
پی کے سدھارتھ رام کمار
روحانی
سرشتی ڈباس
انمول راٹھوڑ
نوشین
ایشوریم پرجاپتی
کش موٹوانی
انیکیت شانڈیلیا
میدھا آنند
شوریہ اروڑہ
کنال رستوگی
ایان جین
سواتی شرما
وردہ خان
شیوم کمار
آکاش ورما
آپ کو بتاتے چلیں کہ یوپی ایس سی ہر سال سول سروسز امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز، انڈین پولیس سروسز، انڈین فارن سروسز وغیرہ کے عہدوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان 3 مرحلوں میں لیا جاتا ہے جس میں پری امتحان، مرکزی امتحان اور انٹرویو شامل ہیں۔