Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانسہارنپور پہنچیں پرینکا گاندھی، ہزاروں کی بھیڑ دیکھ کر ہوگئیں جذباتی

سہارنپور پہنچیں پرینکا گاندھی، ہزاروں کی بھیڑ دیکھ کر ہوگئیں جذباتی

سہارنپور:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا لوک سبھا انتخابات کے لئے بدھ کو سہارنپور پہنچ گئیں۔ یہاں انہوں نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے امیدوار عمران مسعود کی حمایت میں ریلی نکالی۔ ریلی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا- میں سہارنپور، اتر پردیش کے لوگوں کی اس محبت سے مغلوب ہوں۔ یہ جوش، یہ ولولہ اور یہ جذبہ آنے والی تبدیلی کی نشانیاں ہیں۔
کانگریس لیڈر نے لکھاکہ بے روزگاری اور مہنگائی سے مایوس لوگوں کو اب تبدیلی کی امید نظر آنے لگی ہے۔ یہ جوش و خروش اسی امید کا عکس ہے۔ عوام کے ساتھ ناانصافی کرنے والی بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔ انڈیااتحاد جیتے گا۔
اس سے پہلے پرینکا نے روڈ شو میں کہا کہ جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ مادر شکتی اور سچائی کے پوجا نہیں کرتےہیں وہ طاقت کے پوجا کرنے والے ہیں۔ اقتدار کے لیے وہ کسی بھی حد تک جھک جائیںگے۔ اقتدار کے لیے وہ حکومتیں گرائیں گے، ایم ایل اے خریدیں گے اور ملک کی جائیداد امیروں کو دیں گے۔ یہ ہمارے ملک کی روایت نہیں ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھگوان شری رام طاقت کے لیے نہیں بلکہ سچائی کے لیے لڑے تھے۔ اس لیے ہم ان کی عبادت کرتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ آج رام نومی کا مبارک دن ہے، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔ والمیکی رامائن میں لکھا ہے کہ جب بھگوان رام میدان جنگ میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ راون کے پاس اس کی ماں کے اختیارات تھے۔ جس کے بعد انہوں نے نو دن تک ماں کی پوجا کی اور ماں کے قدموں میں مزید 108 نیل کمل چڑھائے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments