Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیاسلطنت عمان میں طوفانی بارش، 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں...

سلطنت عمان میں طوفانی بارش، 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق

سلطنت عمان:خلیجی ملک سلطنت عمان میں طوفانوں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا۔ 12 طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہ کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیو نے تلاش شروع کردی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر سیلاب کے خوفناک مناظر کی بھرمار ہوگئی۔ سیلاب کاروں، درختوں اور راستے میں موجود ہر چیز کو بہا لے گیا۔ حکام کے مطابق خلیجی ملک میں اتوار سے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔
نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم نے اتوار کی شام عمان نیوز ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 12 افراد کی موت ان کی گاڑیوں کے اندر گرنے کے نتیجے میں ہوئی۔ ان میں سے دو شہری اور ایک غیر ملکی کے علاوہ نو طالب علم بھی شامل ہیں۔ دارالحکومت مسقط سے 150 کلومیٹر دور شمالی الشرقیہ گورنریٹ میں پانی نے تباہی مچا دی۔ پیر کو تین افراد اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔
امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے عمان کے عوام اور سکول کے طلباء کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے بعد سے ملک میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ پیر کے روز زیادہ تر گورنریٹس میں سرکاری اور نجی سکول بند رہے۔
نیشنل سینٹر فار ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق عمانی فضائیہ نے سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانے کے لیے اتوار سے اب تک درجنوں کارروائیاں انجام دی ہیں۔ توقع ہے کہ سلطنت عمان میں موسم کی خراب صورتحال منگل کو اپنے عروج پر پہنچ جائے گی اور بدھ کی شام تک موسم خراب رہے گا۔ موسم کی خراب صورتحال سے بحرین اور امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک بھی متاثر ہوں گے۔ سلطنت عمان میں بہت سے لوگ پانی میں بہ گئے۔ ریسکیورز زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹس پر پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے طلبہ کی تصاویر بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایک حادثے میں سکول کے بچوں کا ایک گروپ اور ایک ڈرائیور اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی ٹورینٹ سے گر گئی۔
حکام کے مطابق بارش اور سیلاب سے چھ گورنریاں متاثر ہوئی ہیں، ان مسقط، شمالی الشرقیہ، جنوبی الشرقیہ، الدخیلیہ، الظہیرہ اور جنوبی البطینہ کی گورنریاں شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سول ڈیفنس کی فیلڈ ٹیمیں تدریسی عملے کے ارکان کے ساتھ ایک سکول میں سیلاب میں پھنسے 1200 طلبا کو نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments