Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیااسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کر...

اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کر لیا

غزہ:اسرائیلی پولیس نے سوموار کے روز بتایا ہے کہ فلسطینی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو ‘دہشت گردی‘ سے متعلق الزامات کی تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 57 سالہ صباح عبدالسلام ہنیہ کو اسرائیل میں داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شین بیت نے جنوبی اسرائیل کے صحرائے نقب کے تل السبع شہر میں گرفتار کیا۔
پولیس بیان کے مطابق صباح عبدالسلام پر الزام ہے کہ ان کے حماس کے کارکنوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ اپنے رابطوں کو اسرائیل میں ریاست دہشت گرد سرگرمیوں پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت حماس رہنما کی ہمشیرہ سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون ڈیٹا اور دیگر معلومات ملی ہیں جن سے ان کے اسرائیل کے اندر سکیورٹی نظام پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments