Monday, December 23, 2024
Homeہندوستاناتر پردیش کی 9 سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار طے، امیٹھی-رائے بریلی...

اتر پردیش کی 9 سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار طے، امیٹھی-رائے بریلی پر تذبذب برقرار

نئی دہلی:کانگریس نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست جاری کی، جس میں اتر پردیش کی 9 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ تاہم رائے بریلی اور امیٹھی پر ابھی تک سسپنس برقرار ہے۔ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کو ٹکٹ دیا ہے۔
کانگریس نے اتر پردیش کے لیے 9 امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں، لیکن رائے بریلی اور امیٹھی سیٹوں کو لے کر ابھی تک سسپنس برقرار ہے۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان کے افراد کو ان دو سیٹوں سے الیکشن لڑنا چاہیے کیونکہ یہ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے، لیکن ابھی تک گاندھی خاندان یا پارٹی کی جانب سے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ تاہم راہل گاندھی وایناڈ سے الیکشن لڑیں گے اور سونیا گاندھی اس بار الیکشن نہیں لڑیں گی۔
ریاست میں لوک سبھا کی کل 80 سیٹیں ہیں۔ کانگریس اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس اتحاد کے تحت ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹیں اس کے حصے میں آئی ہیں۔ کانگریس نے اجے رائے کو وارانسی سے امیدوار بنایا ہے۔ انہیں وارانسی سے پی ایم مودی کے خلاف ٹکٹ دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اجے رائے نے 2014 اور 2019 میں وارانسی سے وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بہوجن سماج پارٹی سے کانگریس میں شامل ہونے والے 17ویں لوک سبھا کے رکن دانش علی کو امروہہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت اس پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کانگریس نے مغربی اتر پردیش کے مشہور مسلم لیڈر عمران مسعود کو سہارنپور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سابق ایم پی پی ایل پونیا کے بیٹے تنوج پونیا کو اتر پردیش کی بارہ بنکی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments