Monday, December 23, 2024
Homeدنیاروس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر فضائی حملے

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر فضائی حملے

کیف:روس کے زیر انتظام یوکرین کے علاقے سیوستا پول میں میزائل حملے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
روسی حکام کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے 10 سے زائد میزائل مار گرائے، میزائل حملوں میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے جبکہ گیس لائن اور عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور مغربی ریجن لیوف پر فضائی حملے کیے۔
یوکرینی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے کیف میں حملے کو ناکام بنا دیا، روسی حملوں میں کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments