Monday, December 23, 2024
Homeدنیارمضان المبارک کے دوران معتمرین اور زائرین کےلیے حرمین ایکسپریس کی 13...

رمضان المبارک کے دوران معتمرین اور زائرین کےلیے حرمین ایکسپریس کی 13 لاکھ نشستیں مختص

ریاض:حرمین ایکسپریس ٹرین 2700 سے زیادہ ٹرپس چلانے کی کوشش کرتی ہے جو رمضان کے مقدس مہینے میں مکہ اور مدینہ کے درمیان نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے 1.3 ملین نشستوں سے زیادہ نشستیں فراہم کرے گی۔
سار کمپنی نے آپریٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کر رمضان کے موسم میں حرمین ایکسپریس ٹرین کے دوروں کی متوقع بڑی مانگ کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے ایک درست منصوبہ تیار کیا ہے، کیونکہ ٹرین کی آپریشنل صلاحیت 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار بڑھا دی گئی اور دونوں مقدس شہروں کے درمیان 449 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے بیس منٹ میں طے کرے گی۔
حرمین ایکسپریس ٹرین دنیا کی 10 تیز ترین الیکٹرک ٹرینوں میں سے ایک ہے، جو جدید ترین سگنلنگ اور مواصلاتی نظام کا استعمال کرتی ہے۔ یہ ٹرین سعودی ریلوے نیٹ ورک کے ترقیاتی منصوبے اور توسیعی پروگرام کا ایک لازمی جزو ہے۔ یہ ٹرین مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے درمیان بڑھتی طلب کو پورا کرتی ہے۔
حرمین ایکسپریس ٹرین کا آغاز 2018ء میں کیا گیا تھا کہ تاکہ زائرین عمرہ کرنے والوں اور مکہ جدہ اور مدینہ کے درمیان 453 کلومیٹرکے فاصلے کے ساتھ ڈبل ریلوے لائن کے ساتھ آنے جانے والوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہو۔
ایکسپریس ٹرین پانچ اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جن میں سے 3 ٹرمینل ہیں مکہ مکرمہ اسٹیشن الرصیفہ، مدینہ اسٹیشن اور جدہ میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اسٹیشن، دو مرکزی اسٹیشنوں کے علاوہ جدہ کا مرکزی اسٹیشن جوسلیمانیہ میں واقع ہے جب کہ تیسراکنگ عبداللہ اکنامک سٹی اسٹیشن اسٹیشن ہے۔
کنگ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر موجود حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈے سے منسلک ٹرین اسٹیشن ہے، کیونکہ یہ 105,000 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر واقع ہے۔ کئی منزلوں پر پھیلا ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments