Tuesday, December 24, 2024
Homeہندوستانانڈیا اتحاد کا آج طاقت کا مظاہرہ، سونیا گاندھی سمیت کئی اہم...

انڈیا اتحاد کا آج طاقت کا مظاہرہ، سونیا گاندھی سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی

ممبئی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی 63 روزہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا اختتام وسطی ممبئی میں واقع ان کی یادگار چیتیا بھومی پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرکے اور آئین کا تمہید پڑھ کر کیا۔ آج ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی اختتامی ریلی ہے، جس میں حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا کے کئی بڑے لیڈر شرکت کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آج (17 مارچ) راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کی اختتامی ریلی میں شرکت کر سکتی ہیں۔ اس سے پہلے سونیا گاندھی بی کے سی کے سوفیٹیل ہوٹل میں مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں سے ملاقات کر سکتی ہیں اورشام کو شیواجی پارک میں میٹنگ ہوگی۔
پرینکا گاندھی کل ممبئی آئی ہیں اور راہل گاندھی کے ساتھ نیائے یاترا میں بھی حصہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیواجی پارک میں آج ہونے والی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، شرد پوار، سماج وادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھی شرکت کریں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد انڈیا اتحاد کی طاقت کا یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ14 جنوری کو منی پور سے شروع ہونے والی یہ یاترا 63 ویں دن ہفتہ کو پڑوسی تھانے سے ممبئی میں داخل ہوئی۔ اس سے پہلے، دھاراوی علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے ذات پات کی مردم شماری کے کانگریس کے وعدے کو دہرایا اور کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو غریب خواتین کو ان کے بینک کھاتوں میں ہر سال ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments