Tuesday, December 24, 2024
Homeہندوستانوزیراعلیٰ اروند کجریول کو ای ڈی کا نواں سمن

وزیراعلیٰ اروند کجریول کو ای ڈی کا نواں سمن

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک تازہ سمن جاری کیا ہے۔ اروند کیجریوال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بار بار طلب کرنے کے باوجود پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔ ایسے میں ای ڈی نے ایک بار پھر کیجریوال کو سمن بھیج کر 21 مارچ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو اب تک 8 سمن جاری کیے ہیں اور یہ 9واں سمن ہے۔
دہلی کی وزیر خزانہ اور آپ کی سینئر لیڈر آتشی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کو ایک اور سمن بھیجا ہے۔ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے ایک اور معاملے میں طلب کیا ہے۔ دہلی شراب پالیسی کے بعد اب ای ڈی نے دہلی جل بورڈ کیس کے فرضی معاملے میں بھی سمن بھیجا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی صرف یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح اروند کیجریوال کو گرفتار کر کے عام آدمی پارٹی کی تشہیر سے روکا جائے۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی شراب پالیسی کیس میں اروند کیجریوال کل راؤس ایونیو کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے اروند کیجریوال کو ای ڈی کے سمن پر حاضر نہ ہونے پر تفتیشی ایجنسی کے ذریعہ درج دو مقدمات میں ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ای ڈی کو شکایتوں سے متعلق دستاویزات کیجریوال کو سونپنے کی بھی ہدایت دی تھی۔ ای ڈی نے مجسٹریٹ کورٹ میں دو شکایتیں درج کی تھیں اور کیجریوال کو کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں جاری متعدد سمن پر حاضر ہوں اور ان کے خلاف مقدمہ چلتارہے گا۔
تازہ ترین شکایت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کیجریوال کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 50 کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے سمن نمبر 4 سے 8 تک کا احترام نہ کرنے سے متعلق تھی۔ ای ڈی نے قبل ازیں مجسٹریٹ عدالت میں کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست کی تھی کہ وہ اب منسوخ شدہ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں انہیں جاری کئے گئے پہلے تین سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔
ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے قانونی سربراہ سنجیو نا سییار نے کہا کہ عدالت نے وزیر اعلیٰ کو طلب کیا تھا، پچھلی بار انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میں شرکت کی تھی، جب انہیں دوبارہ ہدایت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر حاضر نہیں ہوں گے۔ پھر عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے، ضمانت منظور کر لی گئی، ای ڈی کے سمن کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ قانون کے مطابق نہیں اور غیر قانونی ہیں، اب یہ عدالت فیصلہ کرے گی، ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمارا فیصلہ اس کے مطابق ہوگا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو راؤس ایونیو کورٹ سے ضمانت ملنے پر دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا تھا کہ آج اروند کیجریوال کو عدالت میں جا کر ضمانت حاصل کرنی تھی اور ضمانت ملنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ انہیں جو سمن موصول ہوئے ہیں وہ قانونی تھے۔ وہ کہتے تھے کہ یہ آئینی نہیں ہے، تفتیشی ایجنسی کے اگلے سمن پر اروند کیجریوال کو عدالت میں آکر تمام سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments