Monday, December 23, 2024
Homeدنیامسجد نبوی ﷺ میں روزہ داروں کے آرام وراحت کے لیے غیر...

مسجد نبوی ﷺ میں روزہ داروں کے آرام وراحت کے لیے غیر معمولی انتظامات

مدینہ:رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی مدینہ مسجد نبوی میں روزہ داروں اور نمازیوں کی عبادت میں سہولت اور راحت و آرام کی خاطر غیر معمولی اقدامات اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔روزہ داروں اور نمازیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مقصد انہیں پرسکون ماحول میں عبادت کرنےکی سہولت فراہم کرنا ہے۔
مسجد نبوی ﷺکے انتظامی امور کےنگران ادارے کی طرف سے مسجد نبوی شریف اور روضہ مبارک میں چوبیس گھنٹنے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کو فیلڈ سکیورٹی اور پوری مسجد میں انتظامی صورت حال کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ سکیورٹی اہلکار نمازوں کے دوران رش کو کنٹرل کرنے اور نمازیوں کو منظم کرنے کی ان کی مدد کرتے ہیں۔
مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کئے گئے فیلڈ ورک میں تمام سمتوں میں 100 دروازوں سے نمازیوں کے دخول اور خروج کا انتظام کرنا، راہداریوں کو خالی رکھنا تاکہ پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کے لیے مختص اندرونی اور بیرونی راہداریوں کے ذریعے نمازیوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہو۔ مسجد کی بالائی منزلوں میں آمد ورفت اور مرکزی ہال میں آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments